شاہ فیصل میں کرنٹ لگنے سے دو بھائیوں کے ہلاکت کا مقدمہ کے الیکٹرک کے اعلی افسران کے خلاف درج

0

کراچی میں منگل کے دن طوفانی بارش کے دوران 2 بھائیوں کے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے کا مقدمہ تھانا شاہ فیصل کالونی میں والد کی مدعیت میں کے الیکڑک کے اعلی حکام کے خلاف درج کرلیا گیا ، دونوں بھائیوں کو سپرد خاک کردیا گیا

 

 

 

 

 

کراچی کے علاقے ناتھا خان گوٹھ میں گزشتہ روز کے الیکڑک کے تاروں سے کرنٹ لگنے سے دو بھائی جان کی بازی ہار گئے ، مرنے والوں کی شناخت 21 سال کے مراد ولد سلطان اور 16 سال کے سراج ولد سلطان کے نام سے ہوئی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ والد سلطان کی مدعیت میں تھانا شاہ فیصل کالونی میں درج کرلیا ، مقدمے میں قتل خطاء کی دفعہ شامل کی گئی ہے ، مدعی والد کے مطابق چھوٹا بیٹا سراج دکان سے سودا لینے نکلا تھا ، بچے کو کے الیکڑک کے کھمبے سے کرنٹ لگا ، علاقہ مکینوں نے اطلاع دی بڑا بیٹا بھائی کو بچانے گیا تو اسے بھی کرنٹ لگا ، تاہم چھوٹا بیٹا سراج موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا ، متن کے مطابق بارش کے باعث ٹریفک جام تھا تو بڑا بیٹا مراد اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا ، مدعی والد نے کے الیکڑک کے ہم زمیداران کو مقدمہ میں نامزد کردیا گیا ، دوسری جانب دونوں بھائیوں کی نماز جنازہ ناتھا خان گوٹھ میں ادا کردی گئی ، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.