راچی: صفورا ڈاؤ اسپتال کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

0

کراچی: صفورا ڈاؤ اسپتال کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

 

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ارسلان احمد صدیقی کے نام سے ہوئی ہے جسے 14 اگست کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا گیا تھا۔ ارسلان سول ٹراما سینٹر میں دم توڑ گیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول دو بچوں کا باپ اور نارتھ کراچی کا رہائشی تھا، جبکہ اس کا آبائی تعلق حیدرآباد سے تھا۔ وہ "جان جاپان موٹرز” میں ملازمت کرتا تھا۔

 

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ اقدامِ قتل کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا تھا، تاہم چھینا جھپٹی کے شواہد نہیں ملے۔ مقتول کے ساتھ موجود ڈرائیور نے بیان دیا کہ موٹرسائیکل سوار تین ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.