ریلوے پولیس کی کاروائیاں بغیر ٹکٹ سفر کرانے والے چار ملزمان گرفتار
لاہور (سینٹرل پولیس آفس ریلویز):
وفاقی وزیر برائے ریلویز کی ہدایت پر بغیر ٹکٹ مسافروں اور سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق آئی جی ریلویز کی سربراہی میں اسپیشل برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں ریلوے کنڈکٹر گارڈ شاہد فاروق، ایس ٹی ای محمد اقبال، ڈائننگ کار مینیجر عمران اور سوڈا مینیجر فاروق شامل ہیں۔
ملزمان کو بہاولپور، نوابشاہ اور حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان مسافروں سے پیسے لے کر خیبر میل، رحمان بابا اور جعفر ایکسپریس میں غیر قانونی سفر کرواتے تھے۔ پولیس نے ان سے مسافروں سے وصول کی گئی رقم بھی برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق ریلوے گارڈ اور ایس ٹی ای کو بہاولپور، ڈائننگ کار مینیجر کو حیدرآباد جبکہ سوڈا مینیجر کو نوابشاہ سے گرفتار کیا گیا۔ تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
آئی جی ریلویز کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کی ہدایت پر بغیر ٹکٹ مسافروں اور ملوث مافیا کے خلاف کارروائیاں آئ