پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث شاہ فیصل تھانہ بھی پانی سے بھر گیا
کراچی: شہر میں تیز بارش نے پولیس تھانہ بھی ڈبو دیا۔
شاہ فیصل کالونی میں واقع ماڈل تھانے میں کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، رپورٹنگ روم اور مال خانہ پانی میں ڈوب گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ریکارڈ روم میں برسوں پرانا ریکارڈ بھی بارش کے پانی کی نذر ہورہا ہے۔
کروڑوں روپے کی لاگت سے ماڈل تھانے کی تعمیر اور تزئین و آرائش کی گئی تھی، تاہم بارش کے چند گھنٹوں میں ہی انتظامات کی قلعی کھل گئی۔
پانی جمع ہونے کے باعث سائلین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
—