کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا میں، ندی سے اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد

0

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ندی سے مشکوک شاپر برآمد ہوا جس میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن موجود تھا۔

 

پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے سامان میں 30 بور پسٹل، ریوالور، زنگ آلودہ گولیاں اور مختلف اقسام کا ایمونیشن شامل ہے، جبکہ 7 ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

 

پولیس نے اسلحہ اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

 

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.