ایف ائی اے کی کاروائی غیر قانونی ایکسچینج کے کام میں ملوث چار ملزمان گرفتار

0

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عمر، لعل محمد اور عبدالولی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 17 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی، جبکہ 4 موبائل فونز، حوالہ ہنڈی سے متعلق پیغامات، رجسٹرز اور دیگر اہم شواہد بھی تحویل میں لے لئے گئے ہیں۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہ دے سکے، جس پر انہیں گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.