اے وی ایل سی اہلکاروں پر شہری کے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا الزام سامنے اگیا
کراچی:
اے وی ایل سی کے اہلکاروں پر ڈکیتی اور بزرگ شہری کے شارٹ ٹرم اغوا کا الزام سامنے آیا ہے۔ متاثرہ نوجوان کے مطابق پولیس اہلکار اس کے والد کو اپنے ساتھ لے گئے اور دو سے تین دن تک ان کا کوئی پتہ نہ تھا۔ بعد ازاں اہلکاروں نے والد کو تیسرے دن رات کو اجمیر نگری تھانے بلا کر ہمارے حوالے کیا۔
نوجوان نے الزام عائد کیا ہے کہ اہلکار دکان میں رکھے کاغذات تو واپس کر گئے، لیکن رقم واپس نہیں دی۔ اس کے مطابق پولیس اہلکاروں نے جنرل اسٹور کے دوسرے حصے کا تالا توڑ کر اندر داخل ہو کر 11 لاکھ 9 ہزار روپے نقدی لے لی۔ متاثرہ نوجوان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اہلکاروں نے پیسے لینے کے بعد دکان میں نصب کیمرے بھی اکھاڑ دیے۔