نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے والے 9 سالہ بچے کا تاحال سراغ نہ مل سکا

0

نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے والے 9 سالہ بچے کا تاحال سراغ نہ مل سکا

 

کراچی: نارتھ کراچی سیکٹر 4-A سے لاپتہ ہونے والے 9 سالہ بچے عبدالوہاب کا کئی روز گزرنے کے باوجود تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

 

اہل خانہ کے مطابق عبدالوہاب مورخہ 19 اگست 2025 کی صبح تقریباً 9 بجے اپنی نانی کے گھر سے نکلا اور دو گلی دور واقع اپنے قائم تادی کے گھر جانے کے لیے گیا تھا، تاہم وہ وہاں تک نہیں پہنچ سکا اور راستے ہی سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔

اہل خانہ نے بتایا کہ بچے کو مرگی کے جھٹکے لگتے ہیں اور کچھ دماغی مسائل بھی ہیں۔ لاپتہ ہونے کے وقت وہ بلیو کلر کی سائیکل پر سوار تھا اور اس نے گرین شرٹ اور پینٹ پہن رکھی تھی۔

 

واقعے کا مقدمہ اجمیر نگری تھانے میں درج کرا دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے تلاش جاری ہے۔

 

اہل خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جس کسی کو بھی بچے کے بارے میں کوئی معلومات ہوں وہ فوری طور پر نیچے دیے گئے نمبروں پر اطلاع دے:

0320-1240784، 0370-8045194، 0314-2223864۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.