نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ان لائن جوا کھیلنے والی ایپلیکیشنز کی فہرست جاری کر دی

0

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے آن لائن جوا اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث موبائل ایپلیکیشنز کی فہرست جاری کردی۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں آن لائن جوا، کھیلوں میں سٹہ بازی اور غیر قانونی فاریکس ٹریڈنگ میں استعمال ہونے والی 46 موبائل ایپس کی نشاندہی کی گئی ہے۔

 

جاری فہرست میں جوا کھیلانے والی مشہور کمپنی 1xBet بھی شامل ہے، جو پاکستان سپر لیگ اور اس کی بعض فرنچائزز کی اسپانسر رہی ہے۔

 

ایجنسی کا کہنا ہے کہ فاریکس ٹریڈنگ کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی درجنوں ایپلیکیشنز بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔ ان ایپس کے لیے رقوم کی منتقلی کا ایک منظم نیٹ ورک موجود ہے، جس کے ذریعے ہر ماہ اکاؤنٹس میں جمع ہونے والی کروڑوں روپے کی رقم بینکنگ چینلز کے ذریعے بیرون ملک یا اصل مالکان تک منتقل کی جاتی ہے۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.