ایف ائی اے کی کاروائی انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

0

کراچی: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کی کارروائی

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ظہور خان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ وہ بیرونِ ملک روزگار کا جھانسہ دے کر شہریوں سے رقوم بٹورتا رہا۔

 

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 5 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے متاثرہ شہریوں سے روزگار دلوانے کے وعدے کیے مگر انہیں پورا نہ کیا۔

 

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 282/2025، امیگریشن آرڈیننس اور پاسپورٹ ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.