ننھی مرحا پہلی جماعت میں اے گریڈ سے پاس، ہوائی فائرنگ نے خواب چھین لیے

0

کراچی:

جشنِ آزادی کی رات اندھی گولی کا نشانہ بننے والی کمسن مرحا وقاص کا رپورٹ کارڈ منظر عام پر آگیا۔ مرحا پہلی جماعت کی طالبہ تھی اور اپنے تعلیمی سال میں اے گریڈ حاصل کیا تھا۔

ننھی مرحا 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب عزیز آباد میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئی تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ انصاف کے منتظر ہیں لیکن پولیس کی کارروائیوں پر بے یقینی کا شکار ہیں۔ والد کا الزام ہے کہ فرانزک رپورٹ آنے سے پہلے ہی گرفتار افراد کو ذمہ دار ٹھہرا دیا گیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق بچی کو ایک گولی لگی تھی، تین مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جسے فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ تاہم ایس ایچ او عزیز آباد اور دیگر افسران اس معاملے پر میڈیا کو واضح مؤقف دینے سے گریزاں ہیں۔

 

کمسن مرحا کے اہل خانہ کی اپیل ہے کہ ان کی بیٹی کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے تاکہ کسی اور معصوم کی جان ہوائی فائرنگ کی نذر نہ ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.