پنجاب کے تین دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب، احسن اقبال کا انڈیا پر پانی کو ہتھیار بنانے کا الزام

0

لاہور:

پنجاب کے تین دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ انڈیا نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ریلے کی صورت میں چھوڑا، تاکہ پاکستان کو نقصان پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سندھ طاس معاہدے پر تعاون کیا جاتا تو اس نقصان کو بڑی حد تک کم کیا جا سکتا تھا۔

 

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بعد سندھ میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.