قائد اباد میں چھری کے وار سے خواجہ سرا قتل

0

کراچی:

قائدآباد ڈی سی آفس کے قریب گھر سے خواجہ سرا کی گولیوں لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ سجاد کے نام سے ہوئی، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جائے وقوعہ سے ملنے والے خول فرانزک کے لیے بھیج دیے گئے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

ادھر کلفٹن شیری جناح کالونی میں زہریلی چیز کھانے سے 22 سالہ نوجوان ارباز جاں بحق ہوگیا۔

 

دوسری جانب نیو کراچی سیکٹر الیون آئی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو زخمیوں سمیت چار ملزمان گرفتار ہوئے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور چھینا گیا سامان برآمد کرلیا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.