"ایم اے جناح روڈ دھماکہ: وزارت پیٹرولیم کا بڑا اقدام، سندھ بھر میں ایکسپلوزیو لائسنسز کی جانچ کا حکم

0

کراچی: ایم اے جناح روڈ دھماکہ کیس میں پیش رفت

ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی اور دھماکے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے بعد وزارت پیٹرولیم کا بڑا اقدام سامنے آگیا۔

وزارت پیٹرولیم نے کمشنر، ڈپٹی کمشنرز، محکمہ داخلہ اور پولیس کو خط ارسال کردیا ہے۔ خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ میں ایکسپلوزیو رولز 2010 پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

محکمہ ایکسپلوزیو نے صوبے بھر کے لائسنسز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت نامہ جاری کردیا۔

واقعے کے بعد محکمہ ایکسپلوزیو متحرک ہوگیا ہے اور سندھ بھر میں لائسنس یافتہ گوداموں اور مقامات کا ریکارڈ جانچنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.