کراچی: 12 سالہ محمد حسن کورنگی انڈسٹریل ایریا سے لاپتہ، پولیس نے شہریوں سے مدد کی اپیل کردی”

0

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں 12 سالہ محمد حسن ولد محمد صلیحین لاپتہ ہوگیا۔

 

پولیس کے مطابق بچہ مورخہ 27 اگست 2025 کو عید گاہ گراؤنڈ کے قریب سے اچانک لاپتہ ہوا۔ لاپتہ ہونے کے وقت محمد حسن نے گلابی رنگ کی شلوار قمیض اور سفید ٹوپی پہن رکھی تھی۔

 

واقعے کا مقدمہ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے تلاش کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

 

اہلخانہ اور پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو بچے کے بارے میں کوئی اطلاع ہو یا کہیں نظر آئے تو فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 یا ان نمبروں 03012118160 / 03172963063 پر اطلاع دیں۔

 

پولیس نے یقین دلایا ہے کہ ہر اطلاع کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور بچے کی جلد از جلد بازیابی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.