اے وی سی سی کی کاروائی سہراب گوٹ سے اغوا ہونے والا بچہ اندرون سندھ سے بازیاب
اے وی سی سی / سی آئی اے پولیس کی کامیاب کارروائی، کراچی سے اغوا ہونے والا دو سالہ مغوی بچہ اصغر علی اندرون سندھ نواب شاہ سے بازیاب کرالیا گیا۔
مورخہ 08 اگست کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے دو سالہ طفل اصغر علی ولد محمد یعقوب کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے نامعلوم اغواکار لے گئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 495/25، دفعہ 364A کے تحت تھانہ سہراب گوٹھ میں درج ہوا، جس کی تفتیش اے وی سی سی / سی آئی اے کراچی کے سپرد کی گئی۔
ایس ایس پی اے وی سی سی / سی آئی اے کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے نواب شاہ میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بحفاظت بازیاب کرایا جبکہ اغواکار فرار ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
بچے کی باحفاظت واپسی پر اہل خانہ نے ایس ایس پی اور اے وی سی سی پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔