اے وی ایل سی مومن آباد پولیس پر بوڑھے باپ اور بیٹے پر تشدد کا الزام
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اے وی ایل سی مومن آباد پولیس کے اہلکاروں پر بوڑھے باپ اور اس کے بیٹے پر تشدد کا الزام سامنے آیا ہے۔ اس حوالے سے متاثرہ شہری کا ویڈیو بیان بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں پولیس اہلکاروں پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ایس ایس پی امجد شیخ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کروائی جارہی ہیں اور جو بھی اہلکار واقعے میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔