برکاتی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جشن ولادت ﷺ کا جلوس، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

0

 

کراچی:

رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے پندرہ سو ویں جشن ولادت باسعادت کے سلسلے میں نمائش چورنگی سے نیو میمن مسجد تک عظیم الشان جلوس نکالا گیا۔

 

برکاتی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہونے والے جلوس میں دمشق کی جامع مسجد کے خطیب، گورنر سندھ، مختلف مدارس کے اساتذہ، طلباء اور علماء کرام سمیت ہزاروں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر خطیب دمشق نے عربی زبان میں خطاب کرتے ہوئے حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور پاکستان کی خیر و برکت کے لیے خصوصی دعا کی۔

 

جلوس کے دوران سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات رہی۔

 

نمائش چورنگی سے نکلنے والا جلوس نیو میمن مسجد پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.