وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے فنکشنل رولز 2025 جاری کر دیے

0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے فنکشنل رولز 2025 جاری کر دیے۔ ترمیم شدہ قوانین کے تحت سائبر کرائمز کو براہِ راست انسدادِ منی لانڈرنگ ایکٹ (AMLA) میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ این سی سی آئی اے کو غیر معمولی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔

 

نئے قانون کے تحت ایجنسی کو بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں منجمد کرنے، اور پہلی بار براہِ راست استغاثہ دائر کرنے کا اختیار حاصل ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جھوٹی یا گمراہ کن معلومات اب جرم تصور ہوں گی اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو مالی جرم قرار دیا جائے گا۔

 

وزارت داخلہ کے مطابق نیا فریم ورک چائلڈ پورنوگرافی، اغوا، شناختی چوری، ڈیجیٹل فراڈ اور غیر قانونی سمز جیسے جرائم کی تحقیقات اور احتساب کو مزید مضبوط بنائے گا۔ این سی سی آئی اے میں احتساب، ڈیجیٹل فرانزک، میڈیا، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اور او ایس آئی این ٹی کے نئے یونٹس قائم کیے گئے ہیں۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیا قانون ریاست کو ڈیجیٹل دنیا پر بے مثال کنٹرول دے گا اور سوشل میڈیا صارفین پر کڑی نگرانی کا باعث بنے گا۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.