گڈاپ میں بجلی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

0

کراچی: ملیر گڈاپ کے رہائشی گزشتہ بیس روز سے بجلی کی طویل بندش کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

گڈاپ کے مکینوں نے کے الیکٹرک کی مسلسل لوڈ شیڈنگ کے خلاف کے الیکٹرک آفس اور گرڈ اسٹیشن کے باہر سڑک پر دھرنا دے دیا اور بجلی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔

 

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گڈاپ کے سینکڑوں دیہات میں کئی روز سے بجلی غائب ہے جس کے باعث پانی کی قلت بھی شدید ہو گئی ہے۔ شہریوں کے مطابق کاروباری سرگرمیاں مفلوج اور گھریلو زندگی اجیرن بن گئی ہے جبکہ شدید گرمی معصوم بچوں اور بزرگ شہریوں کے لیے عذاب بن گئی ہے۔

 

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ گزشتہ کئی برسوں سے گڈاپ کے مکینوں کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ منتخب نمائندے اور انتظامیہ فوری نوٹس لے کر بجلی کی بندش ختم کرائیں، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کر دیا جائے گا۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.