کراچی میں مختلف حادثات، خاتون سمیت چار افراد جاں بحق
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور واقعات کے دوران خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ ماڑی پور روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک راہ گیر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔
ناردرن بائی پاس ہمدرد کٹ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے ایک موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ اسی طرح بلدیہ شارجہ شاپنگ مال کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک اور موٹر سائیکل سوار رمضان علی جاں بحق ہوگیا۔
ادھر پورٹ قاسم کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔