ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا رائڈر گرفتار
کراچی میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا شہری خود پھنس گیا، شرافی گوٹھ پولیس نے شہری کو گمراہ کرنے پر گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بیان دیا تھا کہ عید گاہ گراؤنڈ کے قریب ڈاکوؤں نے ڈھائی لاکھ روپے چھین لئے ہیں، تاہم تحقیقات کے دوران شہری کے بیان میں تضاد سامنے آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا مقصد قیمتی سامان اور نقدی ہڑپ کرنا تھا۔ گرفتار ملزم نجی کمپنی میں رائڈر کے طور پر کام کرتا ہے۔