اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس رہنما خلیل الحیہ شہید، عرب میڈیا
اسرائیلی فوج نے قطر پر فضائی حملہ کر کے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کو شہید کر دیا۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دوحہ میں حماس کے مذاکراتی رہنماؤں کو دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب حماس ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجود حماس کے رہنما اسرائیلی حملے میں محفوظ رہے ہیں۔
تل ابیب سے جاری کیے گئے بیان میں اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ دوحہ میں دھماکے کے ذریعے حماس کے سینئر رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس قبل اسرائیلی بم باری سے دوحہ کا علاقہ کتارا کئی دھماکوں سے گونج اٹھا تھا۔