کراچی میں بجلی و پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاج، حب ریور روڈ بند

0

کراچی () کراچی کے علاقے مشرف کٹ حب ریور روڈ پر بجلی اور پانی کی طویل بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا جس کے باعث حب ریور روڈ کے دونوں اطراف ٹریفک معطل ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

 

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی دنوں سے علاقے میں بجلی اور پانی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث گھروں میں زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ شہریوں نے شکایت کی کہ بجلی نہ ہونے کے باوجود بھاری بل بھیجے جا رہے ہیں جس سے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

 

احتجاجی مظاہرین نے اعلان کیا کہ جب تک بجلی اور پانی کی فراہمی بحال نہیں کی جاتی، احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔ اس دوران حب ریور روڈ پر ٹریفک جام کے باعث دفاتر اور دیگر ضروری امور کے لیے نکلنے والے شہری شدید مشکلات کا شکار رہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.