بٹھائی آباد میں خونی سانحہ، ایک ہی گھر کی تین خواتین قتل، تین افراد زخمی

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر کینٹ تھانے کی حدود بٹھائی آباد کالونی میں ایک ہی گھر میں لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں چھری کے وار سے تین خواتین کو قتل جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ مقتولہ خواتین کی شناخت عاشی، تانیہ اور نینہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں پریا، نندنی اور اجے رام شامل ہیں۔

 

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔

 

ابتدائی تحقیقات کے مطابق زخمی بچی اور خاتون نے بیان دیا ہے کہ ان کے ماموں اجے رام نے چھری کے وار سے خواتین کو قتل کیا۔ مبینہ ملزم اجے رام زخمی حالت میں پولیس کی حراست میں ہے اور اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

 

ملیر کینٹ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور ضابطے کے مطابق مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.