کراچی: سیلابی صورتحال کے باعث نئی اور پرانی حب کینال کو نقصان، 3 اضلاع میں پانی کی فراہمی معطل
کراچی اور اس کے مضافات میں گزشتہ روز ہونے والی موسلادھار بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث نئی اور پرانی حب کینال کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ پانی کے تیز بہاؤ سے دونوں کینالز متاثر ہوئی ہیں، جن کی مرمت کاکام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پرانی اور نئی حب کینال کے مرمتی کام کے باعث ضلع وسطی، غربی اور کیماڑی میں پانی کی فراہمی معطل ہے، بحالی کا کام مکمل ہوتے ہی پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔
واٹر کارپوریشن کے مطابق حب کینال کے اوپر سے گزرنے والی سوئی گیس کی لائن کو بھی پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔