*کراچی، متعدد بچیوں سے زیاد.تی کرنے والا ملزم گرفتار، موبائل فونز سے ویڈیو بھی برآمد*

0

 

 

کراچی:تھانہ ڈیفنس کی حدود قیوم آباد سے متعدد بچیوں سے زیاد.تی کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا جو بچیوں سے زیاد.تی کے دوران ویڈیوز بھی بناتا تھا۔

 

ایس ایس پی سائوتھ مہزور علی نے کہا کہ ڈیفنس قیوم آباد میں بچیوں کو زیاد.تی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار ہوا ہے، ملزم کے خلاف ایک ہفتے کے دوران 3 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔

 

مہزور علی نے کہا کہ گرفتار ملزم اب تک کئی چھوٹی بچیوں کو زیاد.تی کا نشانہ بنا چکا ہے، ملزم کے موبائل فون سے بھی چند ویڈیوز ملی ہیں جو فارنزک کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔

 

پولیس نے بتایا کہ ملزم کی ویڈیوز کے ذریعے متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں۔

 

مقدمہ درج کرانے والے شکایت کنندہ نے کہا کہ میری دو بیٹیوں کے ساتھ زیاد.تی کی گئی، میری بیٹیوں نے بتایا کہ شربت والے نے ان کے ساتھ غلط کام کیا ہے۔

 

مدعی مقدمہ نے کہا کہ بچیوں کے مطابق ان کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.