قائد آباد میں غیرت کے نام پر بھائی کی فائرنگ، بہن قتل
کراچی: تھانہ قائدآباد کی حدود میں غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ رہڑی روڈ پر مصطفیٰ مسجد کے قریب پیش آیا، جہاں ملزم حفیظ نے اپنی بہن کے گھر آکر فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 55 سالہ گل صباء زوجہ فیض محمد شدید زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی بیٹی نے پسند کی شادی کر رکھی تھی، جس پر لڑکی کے ماموں حفیظ نے طیش میں آکر بہن پر فائرنگ کی۔
ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے اس کے بھائی اور بھتیجے کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا ہے۔
مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔