حب کنال کی مرمت 72 گھنٹوں میں مکمل ہو گئی

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے متاثرہ حب کینال کے حصے کا مرمتی کام کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔ ترجمان کے مطابق 72 گھنٹوں کی قلیل مدت میں مرمتی کام دن رات جاری رکھنے کے بعد کینال کو دوبارہ فعال بنایا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد رائزنگ مین اور لائنوں کو چارج کرنے کا عمل جاری ہے اور جیسے ہی یہ عمل مکمل ہوگا، ضلع وسطی، ضلع غربی اور ضلع کیماڑی میں پانی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔

یاد رہے کہ حالیہ شدید بارشوں، پہاڑوں سے آنے والے پانی اور ناردرن بائی پاس سے گزرنے والے بڑے سیلابی ریلے کے باعث حب کینال کو نقصان پہنچا تھا جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

واٹر کارپوریشن نے پانی کی فراہمی متاثر ہونے سے شہریوں کو پیش آنے والی تکالیف پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.