میمن گوٹ فائرنگ تین خواجہ سرا قتل

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)

میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں تین خواجہ سرا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاشیں سپر ہائی وے پر غریب قائم ریسٹورنٹ کے قریب سنسان مقام سے ملی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

 

ایس ایس پی ملیر عبد الخالق پیرزادہ کے مطابق تینوں خواجہ سرا کو ایک ایک گولی ماری گئی، جن میں دو کو سینے پر اور ایک کو سر پر گولی لگی۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے دو خول ملے ہیں جبکہ لاشوں کے قریب سے پرس، ٹیشو پیپرز اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

 

ایس ایس پی نے بتایا کہ مرنے والے خواجہ سرا کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ جائے وقوعہ پر کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نصب نہیں تھا، تاہم قریبی سڑکوں کے کیمرے چیک کیے جا رہے ہیں۔ عبد الخالق پیرزادہ کے مطابق خواجہ سرا معمول کے مطابق اس مقام پر آتے تھے اور شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں اسی مقام پر قتل کیا گیا۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.