روہڑی ریلوے اسٹیشن پر وائلڈ لائف پروٹیکشن پولیس کی کارروائی، 400 جنگلی تیتر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ وائلڈ لائف پروٹیکشن پولیس نے روہڑی ریلوے اسٹیشن پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے جنگلی پرندوں کی بڑی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق دوڑ سے بذریعہ ٹرین 400 جنگلی تیتر کراچی اسمگل کیے جا رہے تھے۔

 

کارروائی کے دوران برآمد کیے گئے پرندوں کو تحویل میں لے کر وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف تحفظِ جنگلی حیات سندھ ایکٹ کے تحت فوجداری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ بین الصوبائی پرندوں کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے چھاپوں میں بھی تیزی لائی جا رہی ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.