کراچی: ڈاکو دن دہاڑے پولیس افسران سے موبائل اور نقدی لے اڑے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)
ملیر میں پولیس افسران بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے۔ تھانہ بن قاسم کی حدود میں اسٹیل مل برج پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے سب انسپکٹر نظام لغاری اور اے ایس آئی عزیز مسن کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس افسران سے موبائل فون، نقدی اور اہم کاغذات چھین لیے۔ دونوں افسران تھانہ اسٹیل ٹاؤن انویسٹیگیشن میں تعینات ہیں اور سرکاری کام کے سلسلے میں تھانہ بن قاسم گئے تھے، واپسی پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
—