اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس: امریکی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوگی
نیویارک : وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے سائیڈ لائن میں ملاقات ہوگی۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس شروع ہو گیا ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ اجلاس کے سائیڈلائن میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ ٹرمپ کی پہلے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہو گی۔
ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیے، مصر، اردن اور انڈونیشیا کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ صدر ٹرمپ کی یوکرین، ارجنٹائن اور یورپی یونین رہنماؤں سے بھی ملاقات ہوگی۔