پاکستان بہت جلد تمام مشکلات سے نکل آئے گا، وزیر اعظم

0

 

 

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بہت جلد تمام مشکلات سے نکل آئے گا۔ شعبہ توانائی کے گردشی قرضوں کے نقصان کا ازالہ بھی چیلنج ہے۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گردشی قرضے کی وجہ سے شعبہ توانائی متاثر ہو رہا تھا۔ اور گردشی قرضے کے مسئلے سے نمٹنا بڑی کامیابی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ گردشی قرضہ نہ صرف مسلسل بڑھ رہا تھا۔ بلکہ وسائل کو بھی نگل رہا تھا۔ گردشی قرضے کا حجم بڑھتا جا رہا تھا۔ اور آئی پی پیز کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات اور مسئلے کا حل چیلنج تھا۔ تاہم وزیر توانائی کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے بہترین کام کیا۔

 

شہباز شریف نے کہا کہ گردشی قرضے کے مسئلے کے حل کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے۔ اور فیلڈ مارشل کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔

 

آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے پاکستان کی معاشی بہتری کی تعریف کی۔ اور بہترین اصلاحات کرنے پر ایم ڈی آئی ایم ایف نے کام کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.