جنوبی وزیرستان اپر میں بم دھماکہ، 9 اہلکار شہید، 8 زخمی
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان میں چھٹی پر جانیوالے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی گاڑی پر دہشتگردوں کی جانب سے آئی ای ڈی بم دھماکا، 9 اہلکار شہید 8 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
شہید ہونیوالے اہلکاروں میں صوبیدار زاہد، نائیک کلرک تنویر، نائیک طاہر نواز، لانس نائیک آصف، لانس حوالدار عارف، لانس حوالدار سعید، سپاہی عبد الرحمان، سپاہی فاروق اور سپاہی عارف شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں لانس نائیک جاوید، نائیک مبشر، نائیک کلرک شوکت، سپاہی کاشف، لانس نائیک طارق، لانس نائیک در محمد، نائیک ظہور اور سپاہی دانیال شامل ہیں۔ زخمیوں میں لانس نائیک جاوید اور نائیک مبشر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے