کراچی: بن قاسم پولیس کی بڑی کارروائی، کوئلہ چوری میں ملوث اہم ملزم گرفتار

0

کراچی کے علاقے بن قاسم میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کوئلہ چوری کرنے والے گروہ کے ایک اہم رکن کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او بن قاسم کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت علی مراد کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مختلف گوداموں سے کوئلہ چوری کر کے کارخانوں میں ذخیرہ کرتا اور بعد ازاں ٹرکوں کے ذریعے فروخت کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 31 ٹن سے زائد چوری شدہ کوئلہ برآمد کر کے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.