کراچی: دو مختلف علاقوں سے ملنے والے انسانی اعضا کی شناخت، دو ملزمان گرفتار

0

کراچی کے علاقے گلستان جوہر مغل ہزارہ گوٹھ میں ایک گھر سے انسانی دھڑ ملنے کے واقعے میں پولیس نے پیش رفت کی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت امداد کے نام سے ہوئی ہے، جس کا کٹا ہوا سر گزشتہ روز پہلوان گوٹھ سے ملا تھا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول امداد کے قتل کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کیا گیا تھا، جس کے بعد خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مقتول کے دو دوستوں مدثر عرف بھولو اور علی کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں ملزمان نے دوران تفتیش اپنے دوست کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کا دھڑ علی کے گھر سے برآمد ہوا، جبکہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتول اور دونوں ملزمان نشے کے عادی تھے۔ گرفتار ملزمان قتل کی کوئی تسلی بخش وجہ نہیں بتا سکے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک ایل سے دو روز قبل ملنے والے انسانی دھڑ کی بھی شناخت ہوگئی ہے۔ مقتول کی شناخت محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے، جس کا سر لنڈی کوتل کے علاقے میں گجر نالے سے ملا تھا۔ مقتول یوسف کے قتل کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں درج کیا گیا ہے، جبکہ دونوں واقعات کی مزید تفتیش جاری ہے۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.