کراچی: سرکاری آئل لائن سے تیل چوری کا سلسلہ نہ رک سکا

0

کراچی: سرکاری آئل لائن سے تیل چوری کا سلسلہ نہ رک سکا

کراچی میں سرکاری آئل لائن سے تیل چوری کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔

 

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے پارکو انتظامیہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ مالک شاہ فیصل سمیت 9 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

مدعی کے مطابق ملزمان نے کراچی سے اندرونِ ملک جانے والی کروڈ آئل لائن پر باغ حسن کے قریب ڈیرے میں کلپ لگا کر تیل چوری کی کوشش کی۔

 

پولیس کے مطابق چند ماہ کے دوران ملزمان شاہ لطیف ٹاؤن، میمن گوٹھ سمیت مختلف مقامات پر سرکاری آئل لائن سے تیل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.