کراچی: سپرہائی وے پر جھاڑیوں سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

0

کراچی کے سپرہائی وے پر نجی ریسٹورنٹ کے قریب جھاڑیوں سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔

 

پولیس کے مطابق مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، جس کے بعد لاش جھاڑیوں میں پھینک دی گئی۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہو سکے۔ شناخت کے لیے تلاش ڈیوائس کی مدد لی جا رہی ہے جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.