کوہاٹ: تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، بھاری اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بین الاضلاعی اسمگلر گرفتار
کوہاٹ سٹی تھانہ کی بڑی کارروائی۔
تھانہ سٹی پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے.
سٹی پھاٹک پر چیکنگ کے دوران اسلحہ سے بھری گاڑی کو ہتھیاروں کے بین الاضلاعی سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا.
اسلحہ سے بھری گاڑی سمیت گرفتار ہتھیاروں کے بین الاضلاعی سمگلر بہرام کا تعلق ضلع کرم سے ہیں.
انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں پکڑا جانیوالا اسلحہ پک اپ گاڑی میں مہارت سے چھپایا گیا تھا .
کامیاب کارروائی ڈی ایس پی سٹی خفیظ الرحمن ، ایس ایچ او سٹی فیاض خان اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی.
گرفتار سمگلر کی قبضے سے 02 عدد ہیوئ مشین گن، 08 عدد گرنئڈ ،29 عدد رپیٹر اور درجنوں کارتوس برآمد۔ پکڑا گیا اسلحہ کرم سے پشاور سمگل کیا جارہا تھا
اسلحہ سے بھری گاڑی سمیت گرفتار سمگلر کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.
گرفتار سمگلر نے ہتھیاروں کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا ہے.
کوہاٹ: اسلحہ سمگل کرتے پکڑے گئے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.