سپر ہائی وے وائرنگ ایک نوجوان ہلاک

0

کراچی: سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

 

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت رحمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو سرجانی ٹاؤن میں کام کرتا تھا اور اس کا آبائی تعلق وزیرستان سے بتایا جاتا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول موٹر سائیکل پر جا رہا تھا جب نامعلوم ملزمان نے عقب سے فائرنگ کر کے اسے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے واقعے میں رحمت اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

 

ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول کے پاس سے تمام چیزیں برآمد ہوئیں اور کوئی چیز چھینی نہیں گئی، جس سے واقعے کے پیچھے ذاتی دشمنی یا ٹارگٹ کلنگ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

پولیس کے مطابق مقتول کوئٹہ ٹاؤن سہراب گوٹھ کا رہائشی تھا، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.