سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ

0

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ریلیوں، جلسوں اور عوامی اجتماعات پر ایک ماہ تک پابندی عائد رہے گی۔ پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔

 

دفعہ 144 کا نفاذ آئی جی سندھ پولیس کی سفارش پر کیا گیا ہے، جس کا اطلاق پورے صوبے میں یکساں طور پر ہوگا۔

 

حکام کے مطابق پابندی کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کو یقینی بنانا ہے۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.