کراچی: اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر کباڑخانہ سے ریلوے میٹریل برآمد، ایک شخص گرفتار

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل برانچ کی بروقت نشاندہی اور ریلوے پولیس کی کارروائی کے دوران شیرشاہ عالمگیر چوک پر واقع ایک کباڑخانہ سے سرقہ شدہ ریلوے میٹریل برآمد کر لیا گیا، جبکہ کباڑخانہ کا مالک گرفتار کر لیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق مورخہ 13 اکتوبر 2025 کو ASI محمد خان، نمائندہ اسپیشل برانچ، معمول کے مطابق انسدادِ جرائم کے سلسلے میں تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی کی حدود میں موجود تھا کہ اس دوران مخبر خاص نے اطلاع دی کہ شیرشاہ کے ایک کباڑخانہ میں ریلوے کا چوری شدہ سامان موجود ہے۔

 

اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے SHO محمد رمضان بمعہ پولیس نفری اور اسپیشل برانچ کے اہلکار موقع پر پہنچے اور کباڑخانہ کی تلاشی لی۔ دورانِ تلاشی ریلوے کا قیمتی میٹریل برآمد ہوا، جس میں 08 عدد سیمنٹی سلیپر اینگلز (لمبائی ساڑھے تین فٹ فی عدد)، ایک عدد دو فٹ کا اینگل اور 33 کلوگرام وزنی لوہے کا سریا شامل ہے۔

 

موقع پر موجود شخص نے اپنا نام بہادر ولد گل عنبر قوم یوسف زئی بتایا اور خود کو کباڑخانہ کا مالک ظاہر کیا۔ پولیس نے برآمد شدہ میٹریل کو قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف حسبِ ضابطہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ریلوے تنصیبات اور میٹریل کی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.