غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
مصر کے شہر شرم الشیخ غزہ امن معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے۔ امریکا اور ثالثوں نے غزہ امن معاہدے پر جامع دستاویز پر دستخط کیے۔
ڈونلڈٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی صدارت میں ہونے والے غزہ سمٹ میں غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر کے صدور نے دستخط کیے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے سمٹ میں سربراہی خطاب میں قطر، ترکیہ اور مصر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور امن معاہدے میں کردار ادا کرنے پر ثالث ممالک کے رہنماؤں کی کوششوں کو سراہا۔