لڑکیاں شادی شدہ مردوں کی طرف مائل ہورہی ہیں، فاطمہ آفندی

0

اداکارہ فاطمہ آفندی کا کہنا ہے کہ اب زمانہ، سوچ اور چیزیں تبدیل ہوتی جا رہی ہیں، ماضی کے مقابلے اب غیر شادی شدہ لڑکیاں شادی شدہ مردوں کی طرف مائل ہو رہی ہیں۔

فاطمہ آفندی نے حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دوسرے معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مردوں کی جانب سے شادی کے باوجود افیئرز چلانے کی باتیں تو کئی سالوں اور صدیوں سے چلی آ رہی ہیں، بچپن سے سنتے آ رہے ہیں کہ ایسا ہوتا تھا۔

اداکارہ کے مطابق لیکن اب سوشل میڈیا آنے سمیت خواتین کے باشعور اور بہادر بن جانے سے شادی شدہ مردوں کے افیئرز کچھ کم ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب مرد اپنی بیویوں اور خواتین کے خوف سے بھی شادی کے بعد افیئرز چلانے سے ڈرتے ہیں، انہیں لگتا ہے کہ ان کی بیوی تو انہیں چھوڑ کر ہی جائے گی لیکن جاتے جاتے انہیں بدنام بھی کر کے جائے گی۔

اداکارہ کے مطابق ایسے ہی موضوعات پر پھر ڈرامے بھی بنائے جاتے ہیں اور شائقین بھی ایسے ہی ڈراموں کو دیکھتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے، ڈراموں کی کہانیاں اور مواد تبدیل ہونا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.