کارساز ٹریفک حادثے میں ملوث ملزمہ کے خلاف منشیات کے استعمال پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر )

۔ تفصیلات کے مطابق 19 اگست کو بہادر آباد کے علاقے کارساز کے قریب نشے میں دھت جیپ سوار خاتون نے باپ اور بیٹی کو کچل دیا تھاجو موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔ جبکہ حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا تھا ، موقع پر موجود افراد نے جیپ سوار خاتون کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تھا ۔ بہادر آباد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا تھا ۔ تفتیش کے دوران ملزمہ نتاشہ کے خون اور پیشاب کے نمونے حاصل کئے گئے تھے جس کی میڈکل رپورٹ موصول ہونے پر پولیس نے ملزمہ نشاشہ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا ، مقدمہ پولیس سرکار مدعیت میں تفتیشی افسر ریحان خان کی مدعیت میں الزام نمبر 242/2024 امتناع منشیات ایکٹ کے تحت درج کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نتاشاگاڑی چلانے کے وقت نشے کی حالت میں تھی اور میڈیکل رپورٹ میں ملزمہ کےجسم سے حاصل نمونوں میںمیتھم فیٹامین(آئس )پائی گئی ہے ۔ ملزمہ کے خلاف مقدمہ ’امتناع منشیات پروہبیشن انفورسمنٹ آف حد 1979‘ کے تحت میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے ۔ ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.