تین شادیاں کرنے والے شخص نے پھندا لگاکر خودکشی کرلی ۔

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گارڈن میں تین شادیاں کرنے والے شخص نے پھندا لگاکر خودکشی کرلی ۔تفصیلات کے مطابق پیر کی شب  نبی بخش کے علاقے جوبلی پولیس اسپتال کے قریب فلیٹ سے 35 سالہ محمد طلحہٰ کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے رات گئے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا ، اس حوالے ایس ایچ او محمد اشفاق نے بتایا کہ متوفی کوئی کام کاج نہیں کرتا تھا اس نے تین شادیاں کی ہوئی تھی پہلی بیوی کو اس نے طلاق دیدی تھی جس سے کوئی اولا د نہیں تھی ،اس نے دوسری شادی کی جس سے ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے اور چند ماہ قبل متوفی نے اٹھارہ سالہ لڑکی سے تیسری شادی کی تھی ،ابتدائی تفتیش میں معلوم ہے کہ متوفی کے اہلخانہ امریکہ میں مقیم ہے جو اس کو خرچہ بھیجتے تھے لیکن چند ماہ سے انھوں نے بھی پیسے دینے بند کردیئے اس  وجہ سےمتوفی کا بیویوں سے جھگڑا ہونے لگا دونوں بیویاں گھر چھوڑ کر چلی گئی ، شبہ ہے کہ بیویوں کے ناراض ہونے پر متوفی نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش سردخانے منتقل کردی اورامریکہ میں مقیم اسکے اہلخانہ کو اطلاع کردی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.