شہر میں ڈاکووں کی فائرنگ سے دو شہری زخمی اور ایک بچہ اندھی گولی سے زخمی ہوگیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد اندھی گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ، شہر میں ڈاکووں کی فائرنگ سے دو شہری زخمی اور ایک بچہ اندھی گولی سے زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق پیر کی شب ناظم آباد 2 نمبر عید گاہ گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں شدید زخمی ہونے والے نوجوان نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح اسپتال میں دم توڑ دیا ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 17 سالہ خان محمد کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے باہر گلی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی پیٹ میں لگنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے ۔شاہراہ فیصل کے علاقے شارع فیصل پل کے قریب موٹرسائیکل سوار دوملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 25سالہ سمیر خالد کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ، مضروب کو جناح اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ،ملیر کینٹ کے علاقے راشدی گوٹھ میں ڈاکووں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے 30سالہ محمد امین کو زخمی کردیا جسے اسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے ۔ علاوہ ازیں گلبرگ کے علاقے موسی کالونی میں نامعلوم سمت کی گولی لگنے سے 15سالہ محمد اویس زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے