ٹریفک حادثات اورکرنٹ لگنے کے واقعات میں 2 نوجوانوں اور ایک ضعیف العمر شخص سمیت 4 افراد جاں بحق
راچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں ٹریفک حادثات اورکرنٹ لگنے کے واقعات میں 2 نوجوانوں اور ایک ضعیف العمر شخص سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ الامارات مارکیٹ کے قریب تیز رفتاگاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا،متوفی کی لاش سول اسپتال لائی گئی ،اسپتال میںمتوفی کی شناخت 23 سالہ طاہرکے نام سے ہوئی ،متوفی اسی علاقے کا رہائشی تھا،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی،عوامی کالونی کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی الحسن اسٹاپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا،متوفی کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ،اسپتال میںمتوفی کی شناخت 45 سالہ نور عالم کے نام سے ہوئی ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سردخانے منتقل کرادی۔مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاو ن 10 نمبر اردو چوک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرازخمی ہوگیا،متوفی اورزخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،فوری طور پر متوفی اور زخمی کی شناخت نہیں ہوسکی،متوفی کی عمریں 25 اورزخمی کی عمر 23 سال کے قریب بتائی جاتی ہے ،اس حوالے سے پولیس مزید جانچ کررہی ہے ۔سعید آبادکے علاقے بلدیہ یوسف گوٹھ لال مسجد سو فٹ روڈ کے قریب کرنٹ لگنے سے ضعیف العمر شخص جاں بحق ہوگیا،متوفی کی لاش قریبی اسپتال منتقل کی گئی ،اسپتال میں متوفی کی شناخت 65 سالہ غلام یاسین ولد محمود کے نام سے ہوئی،اسپتال میں موت کی تصدیق کے بعد ورثاءلا ش لے کرچلے گئے۔کھارادر کے علاقے باکڑا ہوٹل والی گلی کی فٹ پاتھ سے 45عارف ولد محمد حسین کی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا، گرومندر میرٹھ ہوٹل کے قریب فٹ پاتھ سے 65سالہ ناصر کی لاش ملی جسے اسپتال منتقل کیا گیا علاوہ ازیں منگھوپیر کے علاقے بسمہ اللہ ہوٹل کے قریب گھرسے چھ روز پرانی 45سالہ اقبال شاہ کی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق فوری طور پر ملنے والی لاشوں کی موت کا تعین نہیں ہوسکا ہے میڈیکل رپورٹس کے بعد وجہ موت سامنے آسکے گی تاہم تینوں لاشیں سردخا نے منتقل کردی گئیں