عرفان بہادر کوSSPسی ٹی ڈی تعینات کردیاگیا
راچی(اسٹاف رپورٹر)عرفان بہادر کوSSPسی ٹی ڈی تعینات کردیاگیا۔ آئی جی غلام نبی میمن کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ جبکہ کراچی میں 6 تھانیداروں کو بھی تبدیل کردیاگیا۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گریڈ19 کے افسر سید عرفان علی بہادر کوسینٹرل پولیس ہیڈ آفس سے سی ٹی ڈی آپریشن ٹو تعینات کردیاگیا ہے۔غلام نبی میمن نے عرفان بہادر کی تعیناتی کی منظوری دیدی، عرفان بہادر اس سے قبل شہر کے کئی ڈسٹرکٹ میں بطور SSP خدمات انجام دے چکے ہیں جو کچھ عرصے سے سینٹرل پولیس ہیڈآفس میں تعینات تھے۔ انسپکٹروقار عظیم کو ایک پھر سولجر بازا ر تھانے تعینات کردیا گیا ، انسپکٹرشہزاد الیاس کو سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا ، سب انسپکٹر سعید باریجو کو SHOعزیز بھٹی ، انسپکٹر عبدالرسول بھگیو کوSHO بہادر آباد،SHO بہادر آباد نعیم راجپوت کوSSPآفس ایسٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت ملی ہے۔انسپکٹر سید عمران احمد زیدی کو صدر اورانسپکٹر چوہدری زاہد حسین کو آرٹلری میدان تھانے تعینات کردیا گیا